اردو نیوز اپڈیٹس

سونا غریب کی پہنچ سے دور سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 369 بڑھ گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 20 اگست 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 11 ہزار 746 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 10 ہزار 768 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 905 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔مقامی مارکیٹس میؐ چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ 369 روپے اضافے سے 7 ہزار 169 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 317 روپے اضافے سے 6 ہزار 146 روپے ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 137 ڈالر مہنگا ہونے سے 4 ہزار 495 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 3.69 ڈالر اضافے سے 66.90 ڈالر کی ہوگئی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے…

5 hours ago

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026…

5 hours ago

ملکی قرضوں پر 5 برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا وزارت خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں. دسمبر 2025ء تک…

6 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر بڑا فیصلہ…

6 hours ago

ایشیا کے امیر ترین شخص کو چین میں کرپشن پر عمر قید کی سزا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی…

6 hours ago

ٹرمپ کی ایران کو اقتصادی جنگ کی دھمکی عالمی منڈی میں پیٹرول مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں…

6 hours ago