اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان قتل کیس جو بھی ملوث ہو گا اس کو قرار واقعی سزا دیں گے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل کئے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، اس کیس میں جو بھی ملوث ہو گا اس کو گرفتار کریں گے اور قرار واقعی سزا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے، ریاست اس کیس میں ان دو مظلوموں کے ساتھ ہے جن کا قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قاتل کیلئے کوئی ہمدردی نہیں، ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس کیس میں بھی ریاست مظلومین کے ساتھ ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی سردار سردار شیرباز خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرا رہی ہے۔ سرفراز بگٹی نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس قتل کو نوبیاہتا جوڑے کا قتل قرار دیا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مقتولہ بانو بی بی پہلے سے شادی شدہ اور پانچ بچوں کی ماں تھی اور مقتول احسان اللہ بھی شادی شدہ تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ وکٹم بلیمنگ (متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانے) کی روش پر نہیں چلیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ذاتی فیصلے کرتے ہوئے کسی کو قتل کردے۔ سرفراز بگٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرگوں کی آڑ میں قتل جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گےاور حکومت ایسے غیرقانونی جرگوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ مقتولین کے لواحقین اب تک ایف آئی آر درج کرانے کو تیار نہیں، لیکن اس کے باوجود ریاستی سطح پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے جرگوں کی حمایت نہیں کی جائے گی، بلکہ آئینی و قانونی طریقہ کار ہی اپنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ کیس میں تمام ملوث افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور انصاف ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

19 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

19 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

19 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

19 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

19 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

19 hours ago