پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامع پلان بھی طلب کر لیا، انہوں نے ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کے لئے فوری طور جدید ٹیکنالوجی اور مطلوبہ ہتھیاروں کی منظوری بھی دی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، کارکردگی پر ہی ایف آئی اے کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، بے رحمانہ کریک ڈاؤن اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…