اردو نیوز اپڈیٹس

صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا وائٹ ہاؤس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدے دار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کے بیان کو مذاق قرار دے دیا
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس عہدے دار نے وضاحت کی کہ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا، ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے سے متعلق مشیروں سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔عہدے دار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے جمعہ کو نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کی بات مذاق میں کہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا عمل مکمل کرنے کے بعد، جسے بہت بری طرح شکست دی جا رہی ہے، بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے والا ہوں۔انھوں نے کہا ایران پر جو بحری ناکہ بندی عائد کی ہے وہ انتہائی سخت اور ناقابلِ عبور ہے، یہ ناکہ بندی کوئی نہیں توڑ سکتا، ایران کو اس کی موجودہ راہ پر گامزن رہنے نہیں دے سکتے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago