اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت میں مسلمان خاتون کےنقاب کی بےحرمتی سے نام نہاد حقوقِ انسانی کےعلمبرداروں کادہرامعیار بےنقاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت میں مسلمانوں سے جاری ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔بہار کے وزیرِ اعلی نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اتحادی بہار کے وزیرِ اعلی نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت آیوش کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔اس دوران جب ایک مسلمان خاتون نصرت پروین کی باری آئی جنہوں نے چہرے پر نقاب ڈال رکھا تھا اور مکمل برقعے میں ملبوس تھیں، خاتون کو تقرر نامہ حوالے کرتے ہوئے نتیش کمار نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیا ہے اور ان کا نقاب کھینچ دیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود نائب وزیرِ اعلی سمراٹ چوہدری نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔مسلمان خاتون سے ہتک آمیز سلوک پر نتیش کمار کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور بھارت کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

5 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

5 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

5 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

5 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

5 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

5 hours ago