اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
شدید گرمی سے پریشان طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے. جس کے تحت تعلیمی ادارے تقریباً تین ماہ تک بند رہیں گے۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد 22 مئی سے 23 اگست تک تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر کے اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے تقریباً تین ماہ تک درس و تدریس کیلئے بند رہیں گے۔رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہو کر 23 اگست تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ حکومت تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔گزشتہ روز وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت 15 سے 20 روز تک چھٹیوں میں کمی سمیت مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے اور اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ تاہم اب پنجاب کابینہ نے طویل گرمیوں کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

13 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

13 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

13 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

13 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

13 hours ago