اردو نیوز اپڈیٹس

توانائی انفراسٹرکچر پر حملے بے قابو نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ توانائی انفراسٹرکچر پر حملے بے قابو نتائج کا باعث بن سکتے ہیں جو پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ بے قابو نتائج کا سبب بن سکتا ہے، ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، آج ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی جارحانہ کارروائیاں امریکی اسرائیلی دشمن اور اس کے حامیوں کیلئے کچھ حاصل نہیں کریں گی، بلکہ یہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنائیں گی اور ایسے بے قابو نتائج کا باعث بن سکتی ہیں جو پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔خیال رہے کہ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فورسز نے ایران کی بڑی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قریبی علاقے عسلویہ میں واقع تیل اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات بھی زد میں آ گئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

13 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

13 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

13 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

13 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

13 hours ago