اردو نیوز اپڈیٹس

ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں سعودی عرب کا ایران کو انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران مسلسل شہری مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ دعویٰ کہ یہ حملے امریکی فوجی اڈوں کی وجہ سے ہیں، ناقابل یقین ہے، ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک پر حملوں کے نتائج ہوں گے اور یہ اقدامات تہران کو مزید تنہائی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مکالمے پر یقین نہیں رکھتا اور ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، یہ دباؤ کامیاب نہیں ہوگا، مملکت اس دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی، بلکہ یہ دباؤ الٹا اثر ڈالے گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سمندری راستوں کی آزادی کو درپیش کسی بھی خطرے کیلئے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ایران کو اپنے پراکسی گروپس کی حمایت بند کرنی چاہیے، ایران تنازع میں سعودی عرب کی اولین ترجیح خلیجی ممالک پر حملوں کا خاتمہ ہے۔ شہزاہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ اولین ترجیح ہے کہ خلیجی ممالک پر ہونے والے حملے فوری طور پر بند ہوں، اہم بات یہ ہے کہ میرے ملک اور میرے پڑوسی ممالک، جو اس تنازع کا حصہ نہیں ان پر ہونے والے حملے بند ہوں، ہم ہر ممکن ذریعہ استعمال کریں گے تاکہ ان حملوں کو روکا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

13 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

13 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

13 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

13 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

13 hours ago