اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی حکام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا، ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت متعین کریں، ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا.ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات ضرور بھیج رہا ہے، تاہم اسے مذاکرات قرار نہیں دیا جا سکتا۔عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور تنازع کے مستقل خاتمے کا خواہش مند ہے جبکہ تہران جنگ سے ہونے والی تباہی کے ازالے کیلئے معاوضے کا بھی مطالبہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنے فوجی اڈے رکھنے کے باوجود خطے کے ممالک کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، امریکا کی موجودگی کے باوجود خطے میں سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔ایران نے امریکی شرائط ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی شرائط رکھیں کہ جنگ کے خاتمے کیلئے حملوں اور ایرانی عہدیداروں کا قتل روکا جائے۔ایران نے شرط رکھی کہ جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کیے جائیں اور ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔ایرانی شرائط کے مطابق ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے۔ایرانی حکام نے مطالبہ کیا کہ ایران اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے، ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ایران کا ابتدائی ردعمل امریکا تک پہنچانے کیلئے پاکستان کو بھیج دیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

18 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

18 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

18 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

18 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

18 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

18 hours ago