پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورۂ چین کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاک چین اعلیٰ سطح روابط میں مزید تیزی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک منصوبوں پر پیش رفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا۔ شہباز شریف کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی، امریکہ ایران معاملہ بھی َیر بحث آئے گا، دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئے معاہدوں پر پیش رفت کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران صنعت، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون پر بھی بات ہو گی۔ اس موقع پر دوطرفہ تجارت، سی پیک کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی مشاورت ہو گی، دفتر خارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…