پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائیں ، پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج برآمدات میں اضافہ ہے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ برآمدات کی ترسیل میں خلل ڈالنا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات درست ہوں یا غلط، احتجاج کا ایسا طریقہ اختیار نہ کیا جائے جس سے ملکی برآمدات متاثر ہوں،ہڑتال سے ملکی برآمد کنندگان کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، پاکستان کو اس وقت ایک ایک ڈالر کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات ہماری قومی ترجیح اور ایمرجنسی ہیں، ایکسپورٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ ملکی مفاد میں نہیں،حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے گی، ہڑتال مسئلے کا حل نہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…