اردو نیوز اپڈیٹس

دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے ایرانی صدر کا دو ٹوک موقف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ماضی میں کیے گئے امریکا سے مذاکرات نے ہماری بداعتمادی میں اضافہ کیا ۔ایران حکومت کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے امریکا سے مذاکرات نے بداعتمادی میں اضافہ کیا، دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد بحال نہیں ہوسکتا، مذاکرات بحال کرنےکے لیے امریکارکاوٹیں ہٹائے اوربحری ناکہ بندی ختم کرے۔اس کے علاوہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پربھی تفصیلی بات چیت کی۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں منعقدہ مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد اسلام آباد بھیجنے کا بھی خیرمقدم کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور قریبی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ صدر پزشکیان نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی امن کاوشوں میں اہم کردار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور وسیع ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

7 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

7 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

7 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

7 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

7 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

7 hours ago