اردو نیوز اپڈیٹس

رحیم یار خان ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
رحیم یار خان پولیس کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بدھ کو رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔آپریشن کے دوران ڈاکوؤں خطرناک ڈاکو میرا لٹھانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں، اشتہاری مجرم میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے بھی خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کیا. رحیم یار خان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو میرا لٹھانی، فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے سرنڈر کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی کچے کے علاقے میں کرمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں. گرفتار ڈاکو قتل، پولیس پر حملوں، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے بدنام زمانہ ڈاکو کے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے راستے کھلے ہیں اور انہیں بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ پولیس کا عزم ہے کہ کچہ کے علاقے کو جرائم سے پاک کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی…

22 hours ago

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس…

22 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے…

22 hours ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزیر مذہبی امور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ…

22 hours ago

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکہ نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس…

22 hours ago

ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والا امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکہ کو سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

22 hours ago