پاکستان نیوز پوائنٹ
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح میڈیرا کے فنچل کیتھیڈرل کے باہر جمع ہوگئے.تاہم کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب ان کو معلوم ہوا کہ شادی رونالڈو کی نہیں بلکہ کسی اور جوڑے کی ہے تو حیران رہ گئے۔رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، تاہم دونوں کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔افواہ پھیلی کہ رونالڈو ہفتے کے روز میڈیرا میں شادی کرنے والے ہیں .جس پر ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دولہا دیکھنے کے لیے فنچل کیتھیڈرل چرچ پہنچ گئے۔کئی گھنٹے انتظار کے بعد جب دلہا اور دلہن چرچ سے باہر آئے تو مداح حیران رہ گئے۔ یہ رونالڈو اور جارجینا نہیں بلکہ پرتگالی شہری فابیو راموس اور فاطمہ نکول کونہا ٹیکسیرا تھے جو فرانس میں رہتے ہیں اور اپنی شادی کے لیے پرتگال آئے تھے۔نوبیاہتا جوڑا اور شادی میں شریک مہمان بھی چرچ کے باہر موجود ہزاروں افراد کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ گئے۔رونالڈو کی بہن ایلما ایویرو نے بھی ہجوم کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ خاندان کی جانب سے کسی اعلان کے بغیر مداحوں نے شادی کی افواہ پر یقین کیوں کیا۔دوسری جانب رونالڈو نے بھی ہجوم کی ویڈیو پر ہنستے ہوئے ایموجیز کے ذریعے ردعمل دیا۔اگرچہ رونالڈو اور جارجینا نے شادی کی تصدیق نہیں کی. تاہم برطانوی اور پرتگالی میڈیا اب بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ فنچل کیتھیڈرل ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریب کا مقام ہوسکتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…