اردو نیوز اپڈیٹس

معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد انتقال کر گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔بی بی سی کے مطابق جارج میسی نے ہفتے کی علی الصبح اپنے آبائی شہر روزاریو، ارجنٹینا کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لیا۔وہ نہ صرف لیونل میسی کے والد تھے بلکہ 14 سال کی عمر سے ان کے ایجنٹ اور کیریئر کے اہم ساتھی بھی رہے۔جارج میسی نے اپنے بیٹے کے فٹبال کیریئر کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جب لیونل میسی کو کم عمری میں ایف سی بارسلونا نے سائن کیا تو وہ ان کے ساتھ اسپین منتقل ہوئے اور ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کرتے رہے۔میسی نے اپنے کیریئر میں 8 مرتبہ بیلن ڈی اور جیتا، 4 بار چیمپئنز لیگ اپنے نام کی اور 10 لا لیگا ٹائٹلز حاصل کیے، جبکہ 2022 میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوانے کا خواب بھی پورا کیا۔ اس موقع پر جارج میسی خود قطر میں موجود تھے۔ارجنٹینا کے کلب Newell’s Old Boys نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جارج میسی “وہ ستون تھے جنہوں نے وژن، محبت اور استقامت کے ساتھ دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی کے کیریئر کو سہارا دیا۔”ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے میسی خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔یاد رہے کہ رواں سال ورلڈ کپ کے دوران جارج میسی کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں. جس پر خاندان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے نجی معاملہ قرار دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

8 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

8 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

8 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

8 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

8 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

8 hours ago