اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونے کی قدر 3 ہزار 200 جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 338 روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 2 ہزار 743 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 201 روپے تک پہنچ گئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 2 ہزار 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 780 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 338 روپے اضافے سے 8 ہزار 361 روپے اور 10 گرام چاندی 290 روپے اضافے سے 7 ہزار 168 روپے تک پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یہ 4 ہزار 456 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 32 ڈالر زیادہ ہے۔ جبکہ چاندی کی قیمت 78.86 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں 3.38 ڈالر زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی مارکیٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی…

4 hours ago

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس…

4 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے…

4 hours ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزیر مذہبی امور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکہ نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس…

5 hours ago

ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والا امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکہ کو سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

5 hours ago