اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ (cement)کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1446 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے ، راولپنڈی 1361، گوجرانوالہ 1420، سیالکوٹ 1400، لاہور 1457، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1400، ملتان 1411، بہاولپور 1413، پشاور 1353 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1379، حیدر آباد 1428، سکھر 1530، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

3 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

3 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

3 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

3 hours ago