پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرتے ہوئے گلوبل ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت غیر منصفانہ تجارتی ممالک کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، نئے محصولات اگلے چند ماہ میں قانونی طریقے سے نافذ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ٹیرف کو 15 فیصد تک کر رہا ہوں، محصولات بڑھانے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے، نئے محصولات قانونی اور مکمل طور پر جائز طریقے سے نافذ ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مزاحیہ، ناقص تحریر شدہ اور انتہائی امریکی مخالف تھا، ٹیرف کی یہ حد مکمل طور پر قانونی اور آزمودہ ہے، میرے اقتدار میں آنے سے قبل متعدد ممالک امریکا سے غیر منصفانہ فائدہ اٹھا رہے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…