اردو نیوز اپڈیٹس

کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ اور کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پیرا اولمپکس ٹیم کے ارکان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں ایران کو سر جھکانے پر مجبور کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم قوم مشکلات کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں نے چیلنجز کا سامنا کیا۔ اسی طرح حکومت بھی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہے گی۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تہران کو اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے پر مجبور کرنے کے لیے محدود حملوں پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب خلیج میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکا نے خطے میں اپنے فوجی اثاثوں میں اضافہ کرتے ہوئے دو طیارہ بردار بحری جہاز اور درجنوں جنگی طیارے تعینات کر دیئے ہیں، جس کے بعد خطے کی صورتحال پر عالمی برادری کی تشویش بڑھ گئی ہے۔تہران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

20 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

20 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

20 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

20 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

20 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

20 hours ago