اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز کی کے پی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں5 الگ الگ کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران خوارج کےٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خوارج مارےگئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبراور جنوبی وزیرستان میں بھی 2 جھڑپوں کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے، بھارتی سرپرست یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ افغانستان سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…

52 minutes ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2…

55 minutes ago

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید…

57 minutes ago

چینی سبزی فروش کا دکان پر میک اپ کرنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…

59 minutes ago

بھارت بندر شراب پی کر دکان میں ہی سو گیا دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…

1 hour ago

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

22 hours ago