اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔پاکستانی خواتین میں ہنر کی کمی نہیں، جو زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف اپنے اور اہلخانہ کیلئے روزی روٹی کما رہی ہیں بلکہ ملکی معیشت میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کیلئے بھِی پرعزم ہیں۔پاکستانی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے سرگرم ہیں اور گھروں میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار چلانے والی پاکستانی ہنر مند خواتین بھی ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں۔کپڑوں پر سلائی کڑھائی ہو یا رنگوں سے تخلیق کئے گئے حسین شاہکار، دلکش موم بتیاں بنانے کا منفرد آرٹ ہو یا گھریلو سجاوٹ کی اشیاء سبھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں تو خواتین کے ہنر کا منہ بولتا ثبوت بھی۔پاکستان کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے تاہم لیبر فورس میں ان کی شرکت صرف 21 سے 23 فیصد کے درمیان ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ مناسب مواقع فراہم ہوں تو وہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھ جائے تو ملکی جی ڈی پی میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

12 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

18 minutes ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

21 minutes ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

23 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

25 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

28 minutes ago