اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی ایران کو اقتصادی جنگ کی دھمکی عالمی منڈی میں پیٹرول مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں کی دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید 2 فیصد بڑھ گئیںعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں آج دن کے آغاز سے ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جو دن کے اختتام تک مسلسل اونچے اُڑان اڑتا رہا۔صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 2.4 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً 2.5 فیصد بڑھ کر 86 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔بعد ازاں دن اختتام پر عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل تقریباً 94.06 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 87.67 ڈالر فی بیرل پر ہوا۔ آنے والے کل میں بھی اضافے کے اسی رجحان کی توقع کی جا رہی ہے۔تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے تعطل برقرار ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول سے کہیں کم ہوچکی ہے۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک کچل دینے والی اقتصادی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔انھوں نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے یا اسے کسی بھی قسم کا سہارا فراہم کرنے والے ممالک اور اداروں کو بھی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔صدر ٹرمپ نے تیل کی اسمگلنگ، مالیاتی منتقلی، کرنسی ایکسچینج ہاؤسز، جہازوں کی رجسٹریشن اور ایران سے منسلک فرنٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھاخیال رہے کہ عالمی توانائی منڈی کے لیے سب سے بڑا خدشہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش ہے جو خلیج فارس سے عالمی منڈی تک تیل کی ترسیل کا انتہائی اہم آبی راستہ ہے۔جنگ کے دوران اس راستے سے تیل کی ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے. جس نے خام تیل کے ساتھ ساتھ ریفائنڈ مصنوعات کے عالمی ذخائر پر بھی دباؤ بڑھا دیا اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔تیل اور گیس کی بلند قیمتوں کے اثرات پہلے ہی عالمی معیشت پر نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں جولائی کے دوران سالانہ افراطِ زر کی شرح 2.9 فیصد ہوگئی جو جون میں 2.6 فیصد تھی۔ توانائی کے بلوں میں اضافے نے مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسی طرح یورو زون میں بھی جولائی کی سالانہ افراطِ زر کی شرح 2.9 فیصد رہی جو جون میں 2.8 فیصد تھی۔ یورو زون میں توانائی کی قیمتوں کی سالانہ شرحِ اضافہ جولائی میں 10 فیصد تک پہنچ گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے…

4 hours ago

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026…

4 hours ago

ملکی قرضوں پر 5 برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا وزارت خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں. دسمبر 2025ء تک…

4 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر بڑا فیصلہ…

4 hours ago

ایشیا کے امیر ترین شخص کو چین میں کرپشن پر عمر قید کی سزا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی…

4 hours ago

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سال بعد بچوں سمیت برطانیہ واپسی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے تقریباً 6 سال…

4 hours ago