اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت اور وزیراعظم نے کاروباری برادری اور صنعتکاروں سمیت متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی محنت کش افرادی قوت کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنے مزدوروں کا تحفظ کرتی ہے، وہ اپنے مستقبل کا تحفظ کرتی ہے، محنت کشوں کو بااختیار بنانا پائیدار قومی طاقت کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی محنتی معیارات کو برقرار رکھنے اور کام کی جگہ پر بنیادی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، جن میں منصفانہ اجرت، سماجی تحفظ، جبری اور کم سن بچوں سے مشقت کا خاتمہ اور امتیازی سلوک کا خاتمہ شامل ہے۔دوسری جانب عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے محنت کشں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقات کی قربانی زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے، معاشرے کے یہی بےلوث جفاکش سب سے بڑے اعزاز کے مستحق ہیں، مزدور اور ہنرمند افراد اندرون و بیرون ملک ہماری قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار ہمارے لاکھوں محنت کش قومی صلاحیت اور ملکی اساس کے سفیر ہیں، ان کی قابلیت اور محنت سے کمائی گئی ایک ایک پائی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سمندرپار پاکستانی ملکی معاشی استحکام میں قیمتی زرمبادلہ کی صورت اپنا حصہ ڈالتے ہیں، ہنرمندی، پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

22 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

22 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

22 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

22 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

22 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

22 hours ago