پاکستان نیوز پوائنٹ
رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق سائنسی اعداد و شمار کی رو سے پاکستان میں بدھ 27 مئی کو عید الاضحی منائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ کونسل کے مطابق پاکستان میں نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوگی جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اگر 17 مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آسکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19 مئی (بروز منگل) کو ہوگی۔ توقع ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز یعنی 27 مئی کو منائی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…