اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 116 ڈالر سے تجاوز کر گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں قیمت تقریباً ایک روز میں 25 فیصد بڑھنے سے خام تیل کی قیمتیں 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔یہ اضافہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کہیں اوپر چلی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 157 ڈالرز کی کمی سے 5023 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

19 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

19 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

19 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

19 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

19 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

19 hours ago