اردو نیوز اپڈیٹس

ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، یہ امریکا اور دنیا کے امن اور حفاظت کے لیے ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سامنے آنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بین الاقوامی سطح پر ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل دونوں کی قیمتیں 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 29.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 117.6 ڈالر ہو گئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

18 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

18 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

18 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

18 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

19 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

19 hours ago