اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس سی ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس میں اسلام آباد میں جاری عوامی منصوبوں پر پیشرفت اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام ریکارڈ کو 120 دن کے اندر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے شہری اپنی درخواستوں کی صورتحال خود آن لائن معلوم کر سکیں گے۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اجلاس میں نئے کنونشن سینٹر، ایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ارینہ کی تعمیر کے لیے تین بین الاقوامی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن مکمل ہونے سے آگاہ کیا گیا، جبکہ ہدایت کی گئی کہ یہ منصوبے شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ سے قبل مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں ایف-6 میں خدمت مرکز کے قیام کے لیے اراضی مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے جدید سپورٹس کمپلیکس بنانے پر زور دیا، جبکہ ایف نائن پارک کو ہائیڈ پارک کی طرز پر ترقی دینے اور شاہدرہ ڈیم کے اطراف تفریحی سہولیات کے جامع منصوبے طلب کر لیے۔ اجلاس میں ایکسپریس وے اور کلب روڈ کی بیوٹیفکیشن اور لائٹنگ کا کام فوری شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
محسن نقوی نے سی ڈی اے میں کرپشن سکینڈل بے نقاب کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور ممبر سٹیٹ زمان وٹو کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی فرد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایکسپریس وے پر سروس روڈ کی تعمیر پلاننگ ڈویژن کی منظوری کے بعد شروع کی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

44 minutes ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

48 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

49 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

1 hour ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

1 hour ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

1 hour ago