اردو نیوز اپڈیٹس

معطل سرکاری ملازم پوری تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہے سپریم کورٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اپیل خارج کرتے ہوئے وفاقی سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ ملازمت سے معطلی، برطرفی یا سروس کے خاتمے کے مترادف نہیں ہوتی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ معطل ملازم قانونی طور پر اپنے عہدے پر برقرار رہتا ہے چاہے وہ اس دوران ڈیوٹی انجام نہ دے رہا ہو۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملازمت کا معاہدہ برقرار رہنے تک تنخواہ اور دیگر مراعات بھی برقرار رہنی چاہیئیں۔ اور قانونی اجازت کے بغیر تنخواہ روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے قرآن مجید کی سورۃ المائدہ کی آیت “اے ایمان والو! اپنے معاہدوں کو پورا کرو” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات بھی وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کا حکم دیتی ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مزدور کو اس کا حق محنت مکمل ہونے سے پہلے دینا چاہیے اور معطلی کی مدت کے دوران ریکوری غیر قانونی عمل شمار ہو گی۔اس کیس میں فریق ارشد حسین ایف بی آر میں ملازم تھے۔ جنہیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر سروس کے لیے نااہل قرار دے کر جبری ریٹائر کیا گیا تھا۔ محکمہ نے معطلی کے دوران ادا کی گئی رقم واپس لینے کی کوشش کی۔ تاہم ٹربیونل نے ملازم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

7 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

7 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

7 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

7 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

7 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

7 hours ago