اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت نے صارفین کو سستی بجلی دینے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے، اور اس سلسلے میں بجلی سستی کرنے کا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس لیوی سے حاصل ہونے والا فائدہ بجلی صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کے تحت نافذ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس لیوی سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔منصوبے کے تحت صارفین کو بجلی کا ریلیف ماہانہ بنیادوں پر دیا جائے گا، جبکہ لیوی کی رقم کا فائدہ دو ماہ کے وقفے سے منتقل کرنے کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مرحلہ وار عائد کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذ کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیوی بڑھا کر 10 فیصد کر دی جائے گی۔اس کے بعد فروری میں لیوی کی شرح 15 فیصد اور اگست میں 20 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق جیسے جیسے لیوی کی شرح میں اضافہ ہوگا. بجلی صارفین کے لیے مزید ریلیف متوقع ہے اور اس لیوی کے ذریعے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو پاور لیوی ادا نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیفالٹ کرنے والے کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے اور ان کی گیس کی فراہمی منقطع کرنے کا اختیار بھی استعمال کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

3 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

4 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

4 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

4 hours ago