اردو نیوز اپڈیٹس

میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ ادا آج ہم نے ایک بہادر بیٹے کو کھو دیا وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی شہید میجر عدنان اسلم کی عمر 31 سال تھی اور تعلق راولپنڈی سے تھا،شہید دوران علاج سی ایم ایچ میں جامِ شہادت نوش کر گئے،میجر عدنان اسلم نے 2 ستمبر کو بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ خوارج کے حملے میں بہادری سے لڑائی لڑی نماز جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، عسکری و سول حکام اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کہا آج ہم نے ایک بہادر بیٹے کو کھو دیا، جس کی قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی،شہید میجر عدنان اسلم کی جرات، وطن سے محبت اور قربانی کی روح پاکستان کا اصل چہرہ ہے،میجر عدنان اسلم کی شہادت اس عزم کی گواہی ہے کہ پاک افواج دہشتگردی کے خاتمے تک ڈٹی رہیں گی۔ شہید کو آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،میجر عدنان کی شہادت ، بہادری کی علامت، قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عدنان نے جام شہادت نوش کیا ، میجر عدنان کی شہادت کو ان کے اہل خانہ نے بڑا اعزاز قرار دے دیا جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ؛’’آپ سب کو بہت مبارک ہو ، آپ کا دوست شہید ہو گیا ہے ‘‘ سب کو پیغام دیدیں کہ ان کے والد اور ماموں نے کہا ہےکہ ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان ہو گیا ہے،میجر عدنان اللہ کی راہ میں شہید ہوا، جس پر ہم پاک ذات کا شکر ادا کرتے ہیں ، میجر عدنان شہید نے آخری دم تک دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا،میجر عدنان شہید کی بہادری کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی،میجر عدنان شہید آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بن گئے

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

7 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

7 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

7 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

7 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

8 hours ago