اردو نیوز اپڈیٹس

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کا بل پیش کیا گیا. اس دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تاہم دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی۔ حکومت کے مطابق یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے…

3 hours ago

ملکی قرضوں پر 5 برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا وزارت خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں. دسمبر 2025ء تک…

3 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر بڑا فیصلہ…

3 hours ago

ایشیا کے امیر ترین شخص کو چین میں کرپشن پر عمر قید کی سزا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی…

3 hours ago

ٹرمپ کی ایران کو اقتصادی جنگ کی دھمکی عالمی منڈی میں پیٹرول مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں…

3 hours ago

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سال بعد بچوں سمیت برطانیہ واپسی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے تقریباً 6 سال…

3 hours ago