اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے تباہ کن سیلاب پر دلی تعزیت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا کہ عوامِ پاکستان اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے، نیز اپنی طرف سے، میں اپنے عزیز بھائی رجب طیب اردوان اور برادر ملک ترکیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ترکیہ میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور شدید موسمی حالات نے صوبہ جات غازی عنتاب، شانلی عرفہ، ادیامان اور گرد و نواح کے علاقوں کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہماری دلی ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی امدادی اور بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن انسانی اور مادی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یوتھ پالیسی کی تیاری اور شاندار خدمات وفاقی وزیر آئی ٹی کو وزیر اعظم کی جانب سے تعریفی سند

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو یوتھ پالیسی کی تیاری اور…

5 hours ago

فیلڈ مارشل سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح…

5 hours ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے پاکستان کو ’’اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ‘‘ قرار دے دیا…

5 hours ago

ڈاکٹر نگہت شاہ کی تعیناتی مروجہ پالیسی فریم ورک کے تحت کی گئی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ…

5 hours ago

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کردیا…

5 hours ago

ملک بھر میں یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر…

5 hours ago