پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِاعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی کشیدگی میں کمی، اور توانائی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شرکا کو حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ نے فنانس بل مالی سال 2025-26 کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل (بجٹ) کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کرلیا۔ اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران ملکی معاشی و توانائی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی اور پالیسی فیصلوں پر مشاورت مکمل کی گئی۔وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…