اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم نے سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی سطح پر معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو اس حوالے سے قائم فعال کمیٹی کی جانب سے جاری کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

4 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

4 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

4 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

4 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

4 hours ago