پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے اہم اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا اور سالڈ ویسٹ سے توانائی بنانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تجویز کرنےکیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔ وزیراعظم نے مجوزہ ٹاسک فورس میں نجی شعبے اور بین الاقوامی شہرت کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا کرنے سے درآمدی ایندھن پر انحصار مزید کم ہو گا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایک بہتر نظام سے کاربن فٹ پرنٹ میں بھی خاطر خواہ کمی ممکن ہوگی،پائیدار ترقی کیلئے توانائی کے ماحول دوست قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، علی پرویز ملک، اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے مشیران رانا ثناء اللہ اور محمد علی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…