اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار بے حد اہم اور ناقابل فراموش ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار بے حد اہم اور ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا جا سکے یہ بات انہوں نے رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مثالی گاؤں پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت دیہات میں معیاری انفرا اسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اب تک پنجاب کی 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہو چکی ہے جبکہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز کے ذریعے اب تک ایک کروڑ سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

5 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

5 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

5 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

5 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

5 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

5 hours ago