اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کچھ امور پر مزید بات چیت کی ضرورت باقی ہے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے اور دونوں ممالک کی معیشتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی تعلقات اور حالیہ چند ماہ کے دوران ہونے والے دو طرفہ مذاکرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت جلد ہی کسی تجارتی معاہدے کا اعلان کرے گی ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور حکومت پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے اور پاکستان خاص طور پر آئی ٹی ٹیکنالوجی معدنیات اور زراعت جیسے روایتی و غیر روایتی شعبوں میں امریکی تعاون کا خواہاں ہے قبل ازیں سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی تعاون کو مزید مضبوط اور جامع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ باہمی مفادات کے تمام ممکنہ شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دی جائے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

6 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

6 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

7 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

7 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

7 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

7 hours ago