اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم بحریہ پر خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم بحریہ 8 ستمبر 2025 پر پیغام, آج یوم بحریہ پر میں پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنکے عزم و حوصلے اور پیشہ ورارانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور اسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یہ آپریشن پاک بحریہ کی نہ صرف بہادری اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا بلکہ اس نےملکی آبی سالمیت اور خود مختاری کی غیر متزلزل تحفظ کے عزم کی بھی بنیاد رکھی۔ اس تاریخی معرکے کی فتح آج بھی بحری افواج کے جوانوں کے دفاع وطن کے جذبہ کو تازہ کرتی ہے اور یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستان کی آبی سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں ہے۔
1965 کی جنگ کے بعد بھی بحیرہ عرب میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار اسکی پیشہ ورانہ صلاحیت اور حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حالیہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنی روشن تاریخ کے عین مطابق بڑی کامیابی سے اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا۔ کامیاب دفاع نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی آبی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کا ہر قیمت پرتحفظ کرنا جانتا ہے. پاک بحریہ جنگی محاذ کے علاوہ پاکستان کے آبی شعبہ کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ آبی معیشت (blue economy ), بندرگاہوں کی تعمیر و ترقی اور ,آبی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور معاشی پہلووں میں پاک بحریہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ فخر سے کہا جا سکتا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ اور ہمارے تابناک مستقبل کی معمار ہے۔ اللہ تعالی پاک بحریہ ،مسلح افواج اور ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی اور کامیابی سے ہمکنار کریں، آمین!

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

17 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

17 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

17 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

18 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

18 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

18 hours ago