اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشرق وسطیٰ تنازعہ عالمی معیشت کیلئے بڑا سپلائی شاک قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی۔گزشتہ روز پاکستان کی معیشت پر ہارورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ سطح کی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشرق وسطیٰ تنازعہ عالمی معیشت کیلئے بڑا سپلائی شاک قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا، ابتدائی سبسڈی کے بعد توانائی قیمتوں کی مکمل منتقلی، ٹارگٹڈ سبسڈی جاری ہے، پاکستان نے بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی۔انہوںنے کہاکہ یورو بانڈ ادائیگی ’’نان ایونٹ‘‘ رہی، بیرونی ادائیگیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ میں ریکارڈ ترسیلات آئیں، ترسیلات زر پائیدار حل نہیں، برآمدات پر توجہ ضروری ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کاوش ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کا عمل جاری ہے، صنعت کے لئے مستقل سبسڈی کا خاتمہ، مسابقتی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیرف میں اصلاحات، عالمی منڈی سے انضمام کی کوششیں کر رہے ہیں، ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس قانون سازی مکمل کی گئی، 28 سرکاری ادارے نجکاری کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو بھیجے گئے، آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، کاروباری ماحول بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

50 seconds ago

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

24 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

24 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

24 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

24 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

1 day ago