اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کوششوں کی بدولت سیزفائرآج بھی برقرار ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے صدور کا شکرگزارہوں، پاکستان کوششوں کی بدولت سیزفائرآج بھی برقرار ہے، اٹکے ہوئے معاملات کو حل کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیںوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ کو خطے کی صورتحال اور پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات پہلا موقع ہیں جب امریکا اورایران نے براہ راست بات چیت کی، گزشتہ 47برسوں میں امریکا اورایران میں صرف بالواسطہ مذاکرات ہوئے، امریکا اور ایران کے صدور کا شکرگزارہوں، امریکا اور ایران کے وفود میں 21 گھنٹے متواتر مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوششوں کی بدولت سیزفائرآج بھی برقرار ہے، اٹکے ہوئے معاملات کو حل کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے امن کیلئے پاکستانی سفارتی کوششیں جاری ہونے کی تصدیق کی، کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کوششوں کے سلسلے میں پوری پوری رات جاگے، مذاکرات میں ایسی صورتحال بھی آئی کہ بات ٹوٹتے ٹوٹتے جڑی۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اورایران کے وفود نے اپنے اپنے بیانات میں پاکستانی قیادت کی تعریف کی، فیلڈمارشل کی فراست اور حکمت سے جنگ بند ہوئی،عارضی سیز فائر کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے اتفاقِ رائے سے قرارداد منظور کی جس کا متن مندرجہ ذیل ہے. وفاقی کابینہ ربِ ذوالجلال کے حضور سجدہ شکر ادا کرتی ہے کہ اس نے وطن عزیز پاکستان کو موقع دیا کہ وہ خطے اور دنیا میں قیام امن کیلئے مرکزی ادا کرے. ہم ایران اور امریکہ کے درمیان ان تاریخ ساز امن مذاکرات کے انعقاد پر وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے معاونین کے ہمراہ انتھک لگن، محنت اور تدبر کے ساتھ دو متحارب فریقین کو اکٹھے بٹھا دیا اور تقریباً نصف صدی پر محیط تعطل کا خاتمہ کیا. وفاقی کابینہ بالخصوص نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شبانہ روز کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے راتیں جاگ کر انتہائی احسن طریقے سے معاملات کو نبھایا. ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی امن کے اس سفر میں انہیں کامیابیاں عطا فرمائے. بلاشبہ اقوام عالم کی تاریخ میں پاکستان کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ہماری دعا ہے کہ پاکستانی قیادت کی یہ پر خلوص کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں اور دنیا میں قیام امن کا باعث بنیں.

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

23 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

23 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

23 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

23 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

23 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

23 hours ago