پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال اور حال ہی میں طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حال ہی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مابین طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں نئی تجارتی راہداری کے حوالے سے ہونے والی حالیہ گفتگو پر اعتماد میں لیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ معاہدے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون اور خطے میں امن و استحکام لانا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…