پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کے لیے لینڈ ایکوزیشن سے متعلق کیس میں بڑا اور اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے علاوہ پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ 45 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں جسٹس علی باقر نجفی نے بھی کامل اتفاق کیا، جبکہ جسٹس ارشد حسین نے اضافی نوٹ تحریر کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اراضی مالکان کو بڑھا ہوا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا، مطابق لینڈ ایکوزیشن کے وقت معاوضہ وصول کرنے والے مالکان بعد میں اضافی قیمت کے حقدار نہیں رہتے۔عدالت نے قرار دیا کہ اراضی کے جبری حصول کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ معاوضے کی ادائیگی ضروری ہے، جبکہ تمام زمین مالکان کو یکساں معاوضہ فراہم کرنا مقننہ کی ذمہ داری ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کا کام قانون پر عملدرآمد کروانا ہے، جسٹس ارشد حسین نے اپنے اضافی نوٹ میں ادا کی گئی اضافی رقم واپس نہ لینے کی رائے بھی تحریر کی۔کیس کا پس منظر بتاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ 1894 کے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت مختلف عوامی مقاصد کے لیے اراضی حاصل کی گئی. جسے دفاعی منصوبوں، تعلیمی اداروں، گرڈ اسٹیشنز اور موٹرویز سمیت مختلف منصوبوں کے لیے استعمال کیا گیا۔بعد ازاں مختلف اراضی مالکان نے معاوضہ بڑھانے کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا. معاوضے میں اضافے کے بعد پہلے ہی معاوضہ وصول کرنے والے بعض مالکان نے بھی اضافی رقم کے حصول کے لیے مقدمات دائر کیے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹس کی جانب سے بعض اراضی مالکان کو اضافی ادائیگیوں کے حق میں فیصلے دیے گئے تھے، تاہم وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سمیت متعلقہ عدالتوں کے ان فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ 1894 کے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت ڈیفنس پروجیکٹس، تعلیمی اداروں، گرڈ اسٹیشنز اور موٹرویز جیسے عوامی مقاصد کے لیے حاصل کی گئی اراضی سے متعلق تھا اور رقم بڑھنے پر پہلے سے طے شدہ معاوضہ وصول کرنے والے دیگر مالکان نے بھی مزید مقدمہ بازی شروع کر دی تھی، جس پر ہائیکورٹس نے ان کے حق میں اضافی ادائیگیوں کے فیصلے دیے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں. دسمبر 2025ء تک…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے تقریباً 6 سال…