اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، ای یو پاک بزنس فورم 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اورپاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے، فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ ای یو پاک بزنس فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک،گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، اہم شعبے زیرغور آئیں گے، یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400 ارب یورو کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ پاکستان میں 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پہلے ہی مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فورم کے دوران 600 سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں شیڈول ہیں، سرمایہ کاروں اوریورپی مالیاتی اداروں کے درمیان خصوصی ملاقاتیں بھی ہوں گی، فورم پاکستان کو یورپی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز بنانے میں مدد دے گا۔ یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ فورم سے نجی شعبے کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago