اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یومِ حقِ خودارادیت منا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یومِ حقِ خودارادیت منا رہے ہیں، جس کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ بھارتی غاصبیت کے باعث کشمیری عوام کو تاحال اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکا۔ اس موقع پر پاکستان، آزاد کشمیر اور مختلف ممالک میں تقریبات، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، جن میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزادی چوک پر رات گئے مشعل بردار ریلی نکالی گئی، جس میں شرکا نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یاد رہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی، جس کے تحت کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا گیا تھا، اور ہر سال اس دن کو منانے کا مقصد عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرانا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے جواہرات و قیمتی پتھروں کے شعبے کی اصلاحات کیلئے اصولی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جواہرات و قیمتی پتھروں(Gemstones) کے شعبے…

5 hours ago

یو اے ای کے سجوانی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس گروپ…

5 hours ago

تحریک انصاف ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہےعطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کالعدم ٹی…

5 hours ago

پاکستان کی خارجہ پالیسی نے دنیا کو متوجہ کر لیا عالمی جریدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہےکہ بہترین سفارت کاری کی بدولت…

5 hours ago

عدالت کا تاریخی فیصلہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کواولڈ ایج پنشن دینے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے…

6 hours ago

انتہا پسندوں کی دھمکیاں بنگلہ دیش نے بھارت کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا غیر معینہ…

6 hours ago