اردو نیوز اپڈیٹس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے تین سو روپے سے 600 سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 سے 3500 کر دیا گیا۔ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1550 روپے کر دیا گیا، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے 1350 کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے کر دیا گیا۔ لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے 9200 روپے کر دیا گیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے بڑھا کر 4250 روپے کر دیا گیا، لاہور سے مری کا کرایہ 2790 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کر دیا گیا۔ لاری اڈے پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، کبھی کہیں خوشی غمی پر جانا بھی امتحان سے کم نہیں ہے ، غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائے یا سفر کرے۔ ٹرانسپورٹروں کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کریں تو گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت فوری کم کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

6 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

6 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

6 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

6 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

6 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

6 hours ago