اردو نیوز اپڈیٹس

ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظرآئےگا جیسا ابھی ہے، یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، دعوی کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔امریکی صدر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔صدر ٹرمپ نے ایران میں ایلیمنٹری اسکول پر حملوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسکول پر حملہ ایران نے کیا تھا۔امریکی صدر نےگفتگو کے دوران بر طا نوی وزیر اعظم کو بھی طعنہ دیا۔صدر ٹرمپ بولے برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پرغورکررہا ہے مگر اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں لیکن ہم یہ بات یاد رکھیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔ادھر کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی میتیں ڈیلاویئر پہنچا دی گئیں ۔ تقریب میں امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

46 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

51 minutes ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

54 minutes ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

56 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

58 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

1 hour ago