اردو نیوز اپڈیٹس

یومِ نکبہ پر پاکستان کا فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے 78ویں یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 1948 سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور مظالم کو ایک بڑا انسانی المیہ سمجھتا ہےاپنے بیان میں وزیر اعظم نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو قبل از جون 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول تک پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

2 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

3 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

3 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

3 hours ago