اردو نیوز اپڈیٹس

اٹلی پاکستان کو 6.3 ارب روپے قرض دے گا معاہدے پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو (6.3 ارب روپے) کے رعایتی قرضے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد حمیر کریم اور اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے معاہدے پر دستخط کیے، منصوبے کے تحت پاکستان کے تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے نظام کو زرعی شعبے میں مضبوط بنایا جائے گا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق جدید اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگراموں سے کسانوں اور توسیعی عملے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، پروگرام کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، پائیدار زرعی طریقے اور دیہی عوام کے معاشی حالات کو بہتر بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق اعلیٰ اقدار کی حامل زرعی فصلوں کی ترقی اور زرعی و غذائی ویلیو چینز کو مضبوط بنایا جائے گا، باغبانی کی پیداوار، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی تربیتی مراکز قائم ہوں گے. منصوبے کے تحت زیتون، پستہ، کھجور، مشروم، چیری، انگور، آڑو اور بادام جیسی فصلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وزارت کے ترجمان کے مطابق جدید اطالوی زرعی مہارت اور پاکستان کی وسیع زرعی استعداد سے فائدہ اٹھایا جائے گا، 42 ماہ پر مشتمل اس پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 720 تربیتی کورسز منعقد کیے جائیں گے، ان تربیتی کورسز سے 18,398 افراد مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت زراعت کے شعبے کے لیے 11 معیاری تربیتی نصاب بھی تیار کیے جائیں گے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق 12 ماڈل باغات اور نرسریاں قائم کی جائیں گی، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ 8 ماحول دوست دیہات بنائے جائیں گے، 5 زرعی و غذائی پراسیسنگ یونٹس اور 2 قومی مراکزِ امتیاز قائم ہوں گے، سرگودھا میں کینو و مالٹے اور تربت میں کھجور کی پیداوار کے لیے قومی مراکزِ امتیاز بنیں گے، صوبائی محکمہ زراعت کے تعاون سے پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ اس منصوبے پر عملدرآمد کرے گا۔ترجمان کے مطابق منصوبے سے دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، پروگرام کے باعث پوسٹ ہارویسٹ نقصانات میں کمی آئے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

24 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

24 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

24 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

24 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

24 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

24 hours ago