پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں کے بعد گرین لینڈ کے وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا۔امریکی صدر ٹرمپ کے تازہ بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا، اب ہم مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیل سن نے کہا کہ امریکا سے الحاق کے خواب ہمیں مزید گوارا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مذکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات مناسب چینل کے ذریعے اور احترام کے ساتھ ہونے چاہئیں۔ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سرحدیں طاقت سے تبدیل نہیں کی جا سکتیں، گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اس کے ساتھ کیا کریں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…