اردو نیوز اپڈیٹس

کولمبیا کے صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر قسم توڑنے اور ہتھیار اٹھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔کولمبیئن صدر گستاوو پیٹرو نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہوا تو وہ ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ کولمبیئن صدر نے کہا کہ میں نے ہتھیاروں کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی تھی لیکن وطن کے لیے میں ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کو تیار ہوں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ہفتے کے آخر میں فوجی کارروائی کے ذریعے پڑوسی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیئن صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی خیر منائے اور توہین آمیز الفاظ میں ایک بیمار آدمی قرار دیا تھا ۔صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائےگا۔ایک موقع پر صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کولمبیا کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کولمبیا کی موجودہ حکومت کےخلاف امریکی فوجی کارروائی کا امکان کا سن کر انہیں اچھا لگا۔ایکس پر جاری بیان میں صدر پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کی انسدادِ منشیات پالیسی مضبوط ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی طاقت کے استعمال کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

5 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

6 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

6 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

6 hours ago